Showbiz artists express anger over child abuse in Kasur Yesterday, the bodies of three children were found in the city of Kasur in Punjab, of which a child has been identified whose name is Safian. Found that children were raped and killed
شوبز فنکاروں نے قصور میں بچوں سے زیادتی پر غم و غصے کا اظہار کیا گزشتہ روز پنجاب کے شہر قصور میں تین بچوں کی لاشیں ملی ہیں
جس میں سے ایک بچے کی شناخت ہوئی ہے جس کا نام سفیان ہے باقی دو کی شناخت نہیں ہوئی پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا کہ بچوں کو زیادتی کرکے قتل کردیا گیا
اس خبر پر قصور کی اداکارہ نادیہ جمیل نے ان بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرڈالنے پر بول اٹھیں کہ بہت عرصے میں قصور میں یہی دیکھنے کو ملا ہے
یہاں بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا جاتا ہے عوام چند دنوں کے لیے جاگتی ہے پھر دوبارہ سو جاتی ہے
یہاں کسی کو انصاف نہیں ملتا قصور میں واقع پر وزیراعلا پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیا تو اس پر نادیہ نے تنزن انہیں کہا
کہ اگر آپ پہلے نوٹس لے لیتے تو اس بات کی نوبت ہی نہ آتی لیکن بچے درندگی کا شکار ہو رہے ہیں کوئی پوچھنے والا ہی نہیں
اس واقعہ نے دوبارہ مظلوم زینب کی یاد کروا دی جس کے لیے چند دن لوگ کھڑے ہوئے تھے لیکن پھر بیٹھ گئے تھے
ان معاملات نے بچوں پر سے اعتماد اٹھوادیا ہے قصورمیں بچوں میں اعتماد آنے لگا تھا وہ پیار کو سیکھنے لگے تھے لیکن ہم نے دوبارہ اسے ناکام بنا دیا
اب بھی لوگ کچھ دن آواز اٹھائیں گے پھر چپ ہو جائیں گے جب تک بچوں کی حفاظت کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں بنتی
تب تک ان کی حفاظت کرنا بہت مشکل ہے نادیہ نے وزیراعظم عمران خان سے بھی درخواست کی ہے کہ یہ عمر بچوں کے کھیلنے ہنسنے کی ہوتی ہے
لیکن ہم نے انہیں یہ واقعات دکھا رکھے ہیں جن سے وہ خوفزدہ ہوئے ہیں ہمیں اس سارے نظام کو اب ٹھیک کرنا ہوگا
مزید بیشتر اداکاروں نے بھی اس واقعے کی پرزور مذمت کی ہے اور افسوس بھی کیا ہے جس میں ماہرہ خان نے بھی ٹویٹ کرکے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروا دیا ہے



Post A Comment:
0 comments so far,add yours